ہاکی ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ، ملائیشیا کو شکست، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا
پاکستان ہاکی ٹیم کا شاندار کارنامہ
اسمعاعلیہ (سپورٹس ڈیسک) ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں ملائیشیا کو شکست دے کر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی نااہلی پر احتجاج: ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر
کامیابی کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ایونٹ میں یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے۔ پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ مصر کے شہر اسمعاعلیہ میں جاری ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مقابلہ سنسنی خیز رہا۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم ٹی20 کرکٹ میں تیز ترین 12000 رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے
مقابلے کی صورتحال
3 کواٹر تک مقابلہ تین تین گول سے برابر تھا۔ چوتھے کواٹر میں پاکستان کی جانب سے سفیان خان اور کپتان عماد بٹ نے گول کرکے پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔ رانا وحید، ذکریا اور ندیم خان نے بھی گول کیے۔
یہ بھی پڑھیں: کانٹا لگا: بھارتی اداکارہ شیفالی جریوالہ کا انتقال
پاکستان کی پوزیشن
پاکستان کی ٹورنامنٹ میں یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے، پاکستان 6 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں ٹاپ پوزیشن پر ہے۔
اگلا مقابلہ
پاکستان ٹیم اپنا تیسرا میچ آسٹریا کے خلاف کھیلے گی۔








