ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئیں
ایران کے سپریم لیڈر کی اہلیہ کا انتقال
تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی اہلیہ منصوره خجستہ باقرزادہ نے حالیہ فوجی حملوں میں لگنے والی شدید چوٹوں کے باعث زندگی کی بازی ہار گئیں۔ ایرانی سرکاری میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ منصوره خُجسطہ شوہر کی شہادت کے بعد سے زخمی تھیں اور آج ان زخموں کے باعث انتقال کر گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟
حملوں کا پس منظر
یہ واقعہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور گزشتہ ہفتے ہونے والے امریکی و اسرائیلی فضائی حملوں کے تناظر میں سامنے آیا ہے جن میں ایران کے اعلیٰ قیادت اور دیگر سینیئر شخصیات بھی شہید یا زخمی ہوئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے آبی جارحیت کی، بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے: احسن اقبال
خاندان کے دیگر افراد کی حالت
حکام نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ حملوں میں سپریم لیڈر کے خاندان کے دیگر افراد کو بھی چوٹیں پہنچی تھیں جن میں ان کی بیٹی، داماد اور نواسی شامل ہیں۔
قومی اور عالمی اثرات
یہ واقعہ ایران میں ایک ایسی صورتحال میں پیش آیا ہے جس میں ملک نے اپنے اعلیٰ رہنماؤں کی شہادت اور شدید تناؤ کے بعد قومی سطح پر ردعمل کا اظہار کیا ہے اور اس کے عالمی اثرات محسوس کیے جا رہے ہیں۔








