ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی ، پہلا استعفیٰ سامنے آگیا
ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی 2025 کے شیڈول سے متعلق اہم خبر آگئی
سلیکشن کمیٹی کا استعفی
جیو نیوز کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے رکن علیم ڈار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے اپنا تحریری استعفیٰ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ارسال کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی حملوں کے بعد اسرائیل کی فضا تبدیل، لوگوں میں نیا احساس جنم لینے لگا، دفاعی نظام پر اعتماد متزلزل ہوگیا، بی بی سی کا تہلکہ خیز انکشاف
تنقید اور دباؤ
ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص حکمت عملی، اسکواڈ کے انتخاب اور کارکردگی پر تنقید کے بعد سلیکشن کمیٹی شدید دباؤ میں تھی۔ علیم ڈار کا استعفیٰ اسی تناظر میں سامنے آیا ہے۔
پی سی بی کا اعلامیہ
تاہم پی سی بی کی جانب سے تاحال باضابطہ اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔ کرکٹ حلقوں میں اس پیش رفت کو اہم قرار دیا جا رہا ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ٹیم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لے کر مزید فیصلے بھی کیے جا سکتے ہیں۔








