روس کو حساس معلومات دینے کا کیس، وزارت دفاع کے 4 ملازمین کو سزا سنا دی گئی
اسلام آباد میں حساس معلومات لیک کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسپیشل عدالت برائے آفیشل سیکرٹ ایکٹ نے حساس معلومات لیک کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔ کیس کا فیصلہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سنایا۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی کوریا کے صدر چین کا سرکاری دورہ کریں گے
سزاوں کا اعلان
روز نامہ جنگ کے مطابق عدالت نے وزارت دفاع کے 4 سرکاری ملازمین کو سزا سنا دی، جبکہ 2 ملزمان کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری کر دیا۔ عدالت نے ملزم صفدر الرحمٰن کو 10 سال قید کی سزا سنائی، جبکہ دیگر ملزمان تفضیل الرحمٰن، محمد وقار اور محمد طاہر کو 5، 5 سال قید کی سزا دی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے طرز سیاست سے لگتا ہے عمران خان کی رہائی کی بجائے وہ اپنی حکومت کا تیاپانچاکروا لیں گے،سلمان غنی
بری ہونے والے ملزمان
عدالت نے ملزمان مجتبیٰ اور محمد اشفاق کو عدم شواہد کی بنیاد پر بری کرنے کا حکم دے دیا۔
مقدمے کی تفصیلات
یاد رہے کہ ایف آئی اے نے وزارت دفاع کے ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، ملزمان پر روس کو حساس معلومات فراہم کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔








