پاکستانی افواج کا آپریشن غضب للحق چھٹے روز بھی کامیابی سے جاری، افغان طالبان رجیم کے ہلاک کارندوں کی تعداد 435 ہوگئی
آپریشن غضب للحق کی تازہ ترین صورتحال
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی افواج کا آپریشن غضب للحق چھٹے روز بھی کامیابی سے جاری ہے۔ اب تک افغان طالبان رجیم کے 435 کارندے ہلاک ہوچکے ہیں اور افغانستان کے اندر اکیاون مقامات کو فضائی کارروائی میں مؤثر طور پر نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے وزیر اعظم نے اخراجات میں کمی کیلئے اہم اقدامات کا اعلان کردیا
وفاقی وزیراطلاعات کی جانب سے بیان
وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے ’’ایکس‘‘ پر جاری بیان میں آپریشن غضب للحق کی تازہ ترین صورتحال بتاتے ہوئے کہا کہ اب تک افغان طالبان رجیم کے 435 کارندے ہلاک اور 630 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی وفد کے ہمراہ اسد قیصر سے اہم ملاقات
حملے کی تفصیلات
پاک فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی 188 چیک پوسٹیں تباہ کی گئی ہیں جبکہ 31 چیک پوسٹوں پر قبضہ کر لیا گیا۔ افغان طالبان کے 188 ٹینک، بکتربند گاڑیاں اور توپ خانہ بھی تباہ کر دیا گیا۔ وزیراطلاعات نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان نے افغانستان کے اندر 51 مقامات کو فضائی کارروائی میں مؤثر طور پر نشانہ بنایا ہے۔
سوشل میڈیا پر بیان
✅Operation Ghazb lil Haq
✅Update 1500 hours 2 March✅ Summary of Afghan Taliban losses
▪️435 Killed,
▪️630 + Injured
▪️188 Check posts destroyed
▪️31 Posts captured,
▪️188 tanks, armoured vehicles, artillery guns destroyed
▪️51 locations across Afghanistan effectively…— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) March 2, 2026








