سپروائزر کسی بھی دفتر کی ماں ہوتی ہے، کچھ چھپا نہیں ہوتا، تنخواہ میرے بچوں کا حق ہے اس میں خیانت نہیں کی جا سکتی، اوپر والی کوئی آمدنی ہے نہیں

مصنف کا تعارف

مصنف: شہزاد احمد حمید
قسط: 455

یہ بھی پڑھیں: امریکہ سے ایک ہزار سے زائد بھارتی شہری ملک بدر

ایک صحافی کا انٹرویو کی پیشکش

بہاول پور میں ایک دبلے پتلے صحافی کا میرے دفتر آنا جا تا۔ اس سے اچھی سلام دعا ہو گئی؛ “ایک روز کہنے لگا: ”سر! آج آپ کا انٹرویو کرنا ہے۔“ میں نے جواب دیا؛ ”انٹرویو کمشنر کا کرو۔“ بولا؛ ”سر! ان کی بات تو چھپتی رہتی ہے۔ آپ بس اپنی محکمہ کی پراگرس بتا دیں باقی میں خود ہی لکھ لوں گا۔“ ساتھ ہی اس نے میری دو تین تصاویر بنا ڈالیں۔ میرے آفس سپرنٹنڈنٹ خورشید صاحب میرے پاس بیٹھے یہ سب سن رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی ترسیلات 1.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

محکمہ کی سچائی

وہ کہنے لگا؛ ”سر! انہیں ذرا باہر بھیجیں آپ سے کچھ علیٰحدگی میں بات کرنی ہے۔“ میں مسکرایا اور اسے کہا؛ ”بیٹا سپرنٹنڈنٹ کسی بھی آفس کی ماں ہوتی ہے اس سے کچھ چھپا نہیں ہو تا۔ آپ کو جو کہنا ہے ان کے سامنے کہہ لو۔“ وہ بلا جھجک بولا؛ “سر! کچھ خدمت کریں۔ اخبار بھی چلانا ہوتا ہے۔“ میں نے جواب دیا؛ ”بیٹا! اسی لئے کہا تھا کہ میرا انٹرویو مت کرو۔ تنخواہ میرے بچوں کا حق ہے اور اس حق میں خیانت نہیں کی جا سکتی۔ اوپر والی میری کوئی آمدنی ہے نہیں اور یہ تم بھی جانتے ہو۔“

یہ بھی پڑھیں: لاہور: منشیات فروش گرفتار، 7 کلو چرس برآمد

کمشنر کی تعیناتی

وہ بولا؛ ”سر! آپ اپنے ایکسین یا کسی انجینئر کو حکم کر دیں۔“ میں نے کہا؛ ”جو کام میں اپنے لئے پسند نہیں کرتا، تمھارے لئے بھی نہیں کر سکتا۔“ وہ چلا گیا لیکن کبھی کبھار سلام کرنے آ جاتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں خودکش حملہ کرنے والا پاکستانی شہری تھا، رشتہ داروں تک پہنچ گئے ہیں: خواجہ آصف

نیے حالات کا سامنا

بہاول پور ملک جہانزیب اعوان ڈائریکٹر اینٹی کرپشن تعینات ہوئے۔ یہ سی ایس پی افسر اور خاندانی آدمی تھے۔ انہوں نے آتے ہی ڈویثرن بھر سے کوئی پندرہ اٹھارہ بلیک میلرز کے خلاف ایف آئی آرز درج کیں ان کے چوہدریوں کو جیل ڈالا اور ان میں سے بعض تو کئی کئی ماہ جیل کی ہوا کھاتے رہے تھے۔ یوں وقتی طور پر ان سے جان چھوٹ گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کو اپنی عالمی حیثیت کی کمزوریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ٹرمپ اور مودی کے تعلقات کیسے بگڑے ۔۔۔؟ نیو یارک ٹائمز نے وجوہات بتا دیں

گوجرانوالہ کی صحافت

گوجرانوالہ آیا تو یہاں آنے کے کچھ دنوں بعد ہی چند صحافیوں سے ملاقات خوشگوار حیرت میں تبدیل ہو گئی۔ ملک کے نامور اخبارات سے وابستہ یہ شاندار لوگ تھے۔ رانا عامر، بابر بٹ، ملک اعجاز یہ 2022ء میں برین ہیمرج سے انتقال کر گئے تھے۔ اللہ مغفرت فرمائے۔ آمین) شاہد رسول نگری (دنیا، یہ گوجرانوالہ پریس کلب کے فنانس سیکرٹری بھی رہے) ان سب سے میری اچھی گپ شپ تھی۔

یہ بھی پڑھیں: تنزانیہ کے پہاڑ پر ہیلی کاپٹر حادثہ، 5 افراد ہلاک

بلیک میلر کا سامنا

دوسری طرف ایک بلیک میلر بھی تھا۔ یہ ہر وقت دھونس جمانے کی کوشش کرتا اور میرے دفتر سے ایک بار بے عزت ہو کر نکلا۔ پہلے اس نے شہباز چیمہ ایکسین لوکل گورنمنٹ کے خلاف جھوٹی درخواست دی۔ انکوائری کے بعد کچھ ثابت نہ ہوا تو میرے دفتر آ کر کہنے لگا؛ ”آپ نے اپنے ایکسین کی ناجائز حمایت کی تھی۔“ میں نے اسے ٹوکتے کہا؛ “سنو شہباز چیمہ کی اتنی جدی زمین ہے کہ تم سوچ بھی نہیں سکتے۔ میں تم جیسوں سے بلیک میل ہونے والا نہیں ہوں۔ جاؤ جا کر اپنی کہانی کمشنر صاحب کو سناؤ۔” کچھ عرصہ بعد اس نے گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئر مین کے خلاف درخواست میں الزامات لگائے۔ یہ انکوائری میں نے کی کوئی بھی الزام ثابت نہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کو بڑا نقصان: شام کے شہر حلب پر قابض عسکریت پسند گروہ جو ماضی میں القاعدہ کا ساتھی رہا ہے

کمشنر کے سامنے قانون کی فتح

مسئلہ صرف یہ تھا کہ موصوف کسی سکیم میں مرضی کا پلاٹ چاہتا تھا جو نہیں ملا لہذا درخواست دے ڈالی۔ رپورٹ کمشنر کو بھیجنے سے پہلے یہ میرے پاس آیا اور دھمکی دی کہ اگر رپورٹ اس کی مرضی کی نہ ہوئی تو مشکل ہو گی۔“ میں نے اس بار اسے بے عزت کرکے دفتر سے نکال دیا۔ وہ نیچے کمشنر دفتر گیا اور میری شکایت کی۔ میں نے اپنے دوست مشہود شورش کو فون کر کے ساری صورت حال سے آگاہ کیا تو اس نے گوجرانوالہ پریس کلب کے صدر طارق منیر بٹ سے بات کی۔

اختتام

کمشنر نے چیئر مین گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے خلاف درخواست پر میری رپورٹ سے ایگری کیا اور اس بلیک میلر کی کمشنر آفس ڈاخلے پر ہی پابندی لگا دی تھی۔
(جاری ہے)

نوٹ: یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...