پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی کھیل کی بحالی کے لیے انقلابی ’’اسٹریٹجک ریفارم ایجنڈا‘‘ کا اعلان کر دیا
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا انقلابی منصوبہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی کھیل کی بحالی کے لیے انقلابی ’’سٹریٹجک ریفارم ایجنڈا‘‘ کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: لانگ مارچ کا معاملہ، وزیر مملکت طلال چوہدری کی منصورہ آمد، جماعت اسلامی سے کیا کچھ طے پایا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں
نئی حکمت عملی کی تفصیلات
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اپنی ایڈہاک کمیٹی کے پہلے اجلاس کے بعد ہاکی کی بحالی کے لیے ایک جامع اور پرعزم ’’سٹریٹجک ریفارم ایجنڈا‘‘ جاری کر دیا ہے۔ اس نئے روڈ میپ کا مقصد نچلی سطح (گراس روٹ) سے لے کر ایلیٹ لیول تک ہاکی میں نئی روح پھونکنا ہے۔ اس منصوبے کے 3 بنیادی ستون ادارہ جاتی شفافیت، ڈیٹا پر مبنی ٹیلنٹ کی تلاش، اور فیڈریشن کی پیشہ ورانہ مینجمنٹ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی؛ منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام، خاتون سمیت دو ملزمان گرفتار
اجلاس میں اہم شخصیات موجود
اجلاس پی ایچ ایف صدر محی الدین وانی کی سربراہی میں ہوا۔ جس میں پی ایچ ایف ایڈہاک کمیٹی چیئرمین اولمپین صلاح الدین صدیقی، اولمپین حسن سردار، برطانیہ میں مقیم پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل، وزیراعظم کے کوارڈینیٹر سردار یاسر الیاس، چیئرمین ہائیر ایجوکیشن ڈاکٹر نیاز، چیئرمین انٹر بورڈ کمیٹی غلام عباس ملاح، چیف کلکٹر کسٹم مقصود عباسی، چیئرمین فیڈرل بورڈ ڈاکٹر اکرم، چیف مارکیٹنگ آفیسر پی ٹی سی ایل سیف، چیف آپریٹنگ آفیسر جاز سید علی نصیر، اور شفا کے کوآرڈینیٹر محمد مبین شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیں: یومِ آزادی کے حوالے سے اٹاری بارڈر پر تقریب میں شرکت؛ ہزاروں بھارتی لوگوں کی شرکت اور کلدیپ نیئر سے دوستانہ ملاقات
طویل مدتی حکمت عملی
آج پاکستان ہاکی کے لیے ایک اہم دن ہے۔ ہم عارضی حل کے بجائے ایک طویل مدتی حکمت عملی پر عمل درآمد کر رہے ہیں تاکہ ایک ایسا نظام بنایا جائے جو خود مختار، شفاف اور عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کے قابل ہو۔ اجلاس میں بین الاقوامی سطح پر ٹیموں کے دورے اور اس دوران جدید ہاکی کو استوار کرنے کے حوالے سے بھی تبادلۂ خیال ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر دفاع و شہری ہوابازی خواجہ محمد آصف کی طرف سے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو مزید کامیاب بنانے کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی
گورننس میں اصلاحات اور شفاف انتخابات
ایجنڈے کا سب سے اہم حصہ پی ایچ ایف میں جمہوری نظام اور شفافیت کا قیام ہے۔ کمیٹی نے 90 روزہ روڈ میپ کی منظوری دی ہے جس کے تحت ملک بھر میں ہاکی کلبوں کی سخت جانچ پڑتال (سکروٹنی) کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پانے کا اعلان کر دیا
مالی شفافیت اور انتخابات
قانونی ماہرین، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس اور سپورٹس گورننس کے ماہرین پر مشتمل پینل کلبوں کی مالی شفافیت اور سرگرمیوں کا جائزہ لے گا۔ اس عمل کے بعد تصدیق کردہ ووٹرز کی فہرست عوامی سطح پر جاری کی جائے گی، تاکہ 6 سے 9 ماہ کے اندر غیر جانبدارانہ نگرانی میں منصفانہ انتخابات کرائے جا سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹھراپارکر، مزید 6 زیرِ علاج بچے دم توڑ گئے، تعداد 50 ہو گئی
قومی ٹیلنٹ کی تلاش
ہاکی کے کھلاڑیوں کی نئی کھیپ تیار کرنے کے لیے ملک گیر ’’ٹیلنٹ ہنٹ‘‘ شروع کیا جا رہا ہے:
- انڈر4 اور انڈر6 ٹرائلز: فیڈرل بورڈ (FBISE) اور آئی بی سی سی (IBCC) کے تعاون سے سکول کی سطح پر ٹرائلز ہوں گے، جہاں ڈیجیٹل پروفائلنگ کے ذریعے کھلاڑیوں کی کارکردگی جانچی جائے گی۔
- انڈر-21 یونیورسٹی چیمپئن شپ: ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) ایک پریمیئر انٹر یونیورسٹی چیمپئن شپ کی سرپرستی کرے گا، جو جونیئر نیشنل ٹیم کے لیے کھلاڑی فراہم کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی وفد نے خالدہ ضیا کا جنازہ پڑھنے سے روکنے کی کوشش کی تاکہ اس کو ایشو بنایا جاسکے، ایاز صادق کا انکشاف
کارپوریٹ پارٹنرشپ اور مالی استحکام
مالی طور پر فیڈریشن کو مستحکم بنانے کے لیے بڑے معاہدے کیے گئے ہیں:
پی ٹی سی ایل کے ساتھ 3 سالہ ’’کارپوریٹ ریوائیول پارٹنرشپ‘‘ کی گئی ہے جس کے تحت ’’پی ٹی سی ایل نیشنل ہاکی لیگ‘‘ کا انعقاد کیا جائے گا۔
جاز (Jazz) مداحوں کے تجربے کو جدید بنانے اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز میں تعاون کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: الخدمت فاؤنڈیشن سیلاب متاثرین پر ایک ارب 10 کروڑ 40 لاکھ روپے خرچ کر چکی ہے، ڈاکٹر حفیظ الرحمن
انفراسٹرکچر کی بحالی اور محکمانہ ہاکی
برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل کی کوششوں سے ہالینڈ اور آسٹریلیا سے استعمال شدہ ’’ایسٹرو ٹرف‘‘ حاصل کی جائے گی جو پسماندہ اضلاع میں لگائی جائے گی۔
پاکستان کسٹمز کراچی اور لاہور میں نئی ٹیمیں تشکیل دے کر محکمانہ ہاکی کو بحال کرے گا۔ کھلاڑیوں کی صحت کے لیے شفاء انٹرنیشنل ہسپتال طبی خدمات فراہم کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جن لاپتہ افراد کی گمشدگی کے مقدمات درج ہو چکے پولیس رپورٹس پیش کرے،سندھ ہائیکورٹ
پیشہ ورانہ ڈھانچہ اور شمولیت
فیڈریشن کو 6 پیشہ ورانہ شعبوں (ایچ آر، فنانس، مارکیٹنگ، اسپورٹس میڈیسن، ہائی پرفارمنس، اور انٹرنیشنل لائزن) میں تقسیم کیا جائے گا۔ ٹیم مینجمنٹ کی نگرانی ہاکی لیجنڈز اصلاح الدین صدیقی، حسن سردار اور سمیع اللہ کریں گے۔ ان کا ہدف 24 ماہ میں پاکستان کو ٹاپ 10 عالمی رینکنگ میں لانا، ایشیئن گیمز میڈل اور اولمپک کوالیفیکیشن کو یقینی بنانا ہے۔
120 روزہ ہنگامی ایکشن پلان
پی ایچ ایف نے فوری عمل درآمد کے لیے 120 روزہ پلان لانچ کر دیا ہے جس میں:
- کلبوں کی سکروٹنی اور آڈٹ کا آغاز۔
- ایچ ای سی اور فیڈرل بورڈ کے ساتھ معاہدوں پر عمل۔
- انٹرنیشنل کوچ کی تعیناتی کے لیے شارٹ لسٹنگ۔
- الیکٹورل کالج کی تصدیق شامل ہے۔








