سعودی فورسز نے پرنس سلطان ائیر بیس پر ڈرون حملہ ناکام بنا دیا

سعودی عرب کا فضائی دفاعی نظام کامیاب

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب کی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ فضائی دفاعی فورسز نے پانچ دشمن ڈرونز کو پرنس سلطان ایئر بیس کے قریب کامیابی سے روک کر تباہ کر دیا۔ سعودی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ درونز پرنس سلطان ایئر بیس کے اطراف کی جانب بڑھ رہے تھے، تاہم انہیں ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی نشانہ بنا کر غیر مؤثر بنا دیا گیا۔ وزارت نے تصدیق کی کہ اس کارروائی کے نتیجے میں نہ کوئی جانی نقصان ہوا اور نہ ہی کسی تنصیب کو نقصان پہنچا، جو سعودی فضائی دفاعی نظام کی تیاری اور صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسے دشمنانہ اقدامات قومی سلامتی یا جاری عسکری آپریشنز پر اثر انداز نہیں ہوں گے، اور مملکت اپنے اہم دفاعی مقامات کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر چوکس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی سلیکشن کمیٹی میں علیم ڈار، اظہر علی اور عاقب جاوید کو شامل کرنیکا فیصلہ

راس تنورہ ریفائنری پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام

سعودی وزارتِ دفاع کے ترجمان کے مطابق آج صبح راس تنورہ ریفائنری کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے دو ڈرونز کو کامیابی سے روک کر تباہ کر دیا گیا۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارتِ دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ روک تھام کے عمل کے دوران ملبہ شہری علاقوں کے قریب گرا جس کے نتیجے میں ایک محدود آگ بھڑکی، تاہم کوئی شہری جانی نقصان نہیں ہوا۔ وزارتِ توانائی کے ایک سرکاری ذریعے نے تصدیق کی کہ ری فائنری میں لگنے والی محدود آگ کو فوری طور پر قابو میں کر لیا گیا۔ ذریعے کے مطابق نہ تو کسی شخص کو چوٹ آئی اور نہ ہی توانائی کی فراہمی یا ریفائنری کے آپریشنز پر کوئی اثر پڑا۔

پاکستان کی توانائی تنصیبات کی حفاظت

حکام نے واضح کیا کہ مملکت کی توانائی تنصیبات محفوظ ہیں اور ایسے حملوں کی کوششیں توانائی کی منڈیوں کے استحکام یا سعودی عرب کی سپلائی کے وعدوں پر اثر انداز نہیں ہوں گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...