امریکی قونصل خانہ پشاور نے عارضی طور پر آپریشن معطل کر دیا
امریکی سفارتخانے کا بیان
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ تمام معمول اور ہنگامی قونصلر خدمات فراہم کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پنسل سے بھی پتلا، آئی فون 17 کی نئی ویڈیو لیک ہوگئی
پشاور قونصل خانہ کی صورتحال
امریکی سفارتخانے کے مطابق امریکی قونصل خانہ پشاور نے 2 مارچ سے عارضی طور پر آپریشن معطل کر دیا ہے۔ کراچی اور لاہور میں ٹریفک رکاوٹوں کے باعث 3 مارچ کو ویزا اور قونصلر اپائنٹمنٹس منسوخ کردیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 26 سالہ جرمن ڈاکٹر نے منڈی بہاءالدین پہنچ کر پاکستانی نوجوان سے شادی کرلی
اسلام آباد میں خدمات کی بحالی
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ 3 مارچ سے معمول کی قونصلر سروسز بحال کرے گا۔
احتیاطی ہدایت
امریکی حکام نے اہلکاروں کی ملک بھر میں نقل و حرکت محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کو مقامی خبریں مانیٹر کرنے اور احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔








