وزیراعظم کا کویت کے ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ، حملوں سے جانی نقصان پر اظہار افسوس
وزیراعظم کا کویت کے ولی عہد سے رابطہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الصباح سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خراب کارکردگی پر ڈسکوز کے افسران کیخلاف کارروائی کا حکم، بجلی صارفین کی شکایات کے ازالے کیلئے نیا ضابطہ کار جاری
سیکیورٹی کی صورت حال پر افسوس
اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے کویت پر حملوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کویت کی قیادت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی شدید ذہنی دباؤ کا شکار، فیلڈ مارشل کے خلاف جھوٹی مہم چلا رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
کشیدگی میں کمی کی ضرورت
اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے بڑھی ہوئی کشیدگی میں کمی کی فوری ضرورت پر زور دیا، برادر ممالک کی خود مختاری، علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔
سفارت کاری کی اہمیت
وزیراعظم نے کہا پاکستان سفارت کاری پر زور دیتا ہے، فریقین ایسے مزید اقدامات سے گریز کریں جس سے کشیدگی بڑھے اور خطے کے امن و سلامتی کو نقصان پہنچے۔








