حکومت نے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کو تسلی بخش قراردے دیا
حکومت کی قیمتوں کی نگرانی کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی نگرانی سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کا جائزہ لینے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر اجلاس ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردوں کو پاکستان سے اٹھا کر بحرِ ہند میں ڈبو دیا جائے گا: وزیراعظم کا قومی پیغامِ امن کمیٹی سے خطاب
وزیر خزانہ کا اجلاس
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت پیٹرولیم مصنوعات کی طلب و رسد پر اہم اجلاس منعقد ہوا جس کے دوران ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کو تسلی بخش قرار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 299 بچوں اور مریضوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ڈاکٹر کو سزا سنادی گئی
عالمی صورتحال پر نظر
وزارت خزانہ نے قرار دیا کہ خطے کی صورتحال پر حکومت کی کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، آبنائے ہرمز اور باب المندب کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ قرار دیا گیا کہ ملک میں فی الحال ایندھن کی کوئی کمی نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موٹروے پر تیزرفتار گاڑی روکے جانے پر ملزمان کی مزاحمت، ساتھی بلا لیے لیکن جب گاڑیوں کی تلاشی لی گئی تو کیا نکلا؟ حیران کن انکشاف
توانائی کی فراہمی کی ترجیح
وزارت خزانہ نے بتایا کہ توانائی کی فراہمی یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ قیمتوں سے متعلق فیصلے شفاف اور مرحلہ وار ہوں گے۔ ایل این جی اور ایل پی جی کی سپلائی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا، وزارتوں کو متبادل حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
عوام کو تسلی
اجلاس کے دوران عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا جائزہ لیا گیا اور کہا گیا کہ عوام پریشان نہ ہوں، پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی مستحکم ہے، توانائی کا نظام مکمل طور پر فعال ہے۔








