ٹرمپ نے ایران میں رجیم چینج کا پاگل پن بند نہ کیا تو تیسری عالمی جنگ ہوگی، روس نے امریکہ کو خبردار کر دیا
روسی سلامتی کونسل کا انتباہ
ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن) روس کی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ اور سابق صدر دیمتری میدودیف نے کہا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں حکومت بدلنے کی کوشش کا پاگل پن والا راستہ ترک نہ کیا تو یقینی طور پر تیسری عالمی جنگ شروع ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد مذاکرات: غیر ملکی مندوبین کے لیے ویزا آن ارائیول کا اعلان
ایران کی مزاحمت
ایک انٹرویو میں دیمتری میدودیف نے کہا کہ ایران تو امریکا اور اسرائیل کے حملے جھیل لے گا، لیکن حملے کے نتیجے میں امریکا نے ایرانی قوم کو متحد کر دیا ہے، اور ایران دگنی توانائی کے ساتھ کوشش کرے گا کہ وہ نیوکلیئر ہتھیار حاصل کرے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ایئر پورٹ کے کارگو ایریا میں خوفناک آتشزدگی
امریکا کا خطرہ
انہوں نے مزید کہا کہ ایران جنگ سے امریکا اور اسرائیل نے اپنے شہریوں کو زیادہ خطرے میں ڈال دیا ہے۔ یہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جنگ ہے تاکہ وہ عالمی طور پر غلبہ قائم رکھ سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے جو کرتوت کئے ہیں، بھگت کر ہی باہر آئیں گے، جلسوں سے آزادی نہیں ملے گی، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی
تیسری عالمی جنگ کی دھمکی
سابق روسی صدر نے مزید کہا کہ اگر ٹرمپ نے ایران میں حکومت بدلنے کی کوشش کا پاگل پن والا راستہ ترک نہ کیا تو یقینی طور پر تیسری عالمی جنگ شروع ہو جائے گی اور کوئی بھی بات اس کا نقطہ آغاز بن سکتی ہے۔
یورپی رہنماؤں کا تذکرہ
مزید براں میدودیف نے یورپی رہنماؤں کو انتہائی احمق قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا جانتا ہے کہ روس سے نیوکلیئر تنازع کی قیمت کیا ادا کرنا پڑے گی۔ اگر نیوکلیئر تنازع ہوا تو ہیروشیما اور ناگاساکی پر نیوکلیئر بم حملے بچوں کا کھیل نظر آئیں گے۔








