پاکستانی قوم ہوشیار رہے، میرے خیال میں یہ جنگ پھیلتی چلی جائے گی، شیخ رشید
شیخ رشید احمد کی جنگ کی پیشگوئی
راولپنڈی (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میرے خیال میں یہ جنگ پھیلتی چلی جائے گی، پاکستانی قوم ہوشیار رہے۔
یہ بھی پڑھیں: کام کرو یا گھر جاؤ یہ تماشہ بند ہو جانا چاہیے
آیت اللّٰہ خامنہ ای کی رحلت پر رنج
انسدادِ دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کی رحلت کے واقعے پر عالمِ اسلام میں غم ہے، اپنے اسکولوں، مساجد اور ارد گرد نظر رکھی جائے۔
معاشی مشکلات اور مہنگائی
انہوں نے کہا کہ غریب آدمی پہلے ہی مشکل کی زندگی گزار رہا ہے اور مہنگائی کے طوفان میں پھنسا ہے، آٹا 150روپے کلو ہے، ملک کے معاشی حالات ابتر ہو چکے ہیں، اس ملک میں غریب مر گیا ہے۔








