میلانیا ٹرمپ نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت، ایران کی مذمت
نیویارک میں تاریخی اجلاس
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی خاتونِ اوّل میلانیا ٹرمپ نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کر کے انوکھی تاریخ رقم کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے وحشیانہ حملوں میں 40 شہریوں اور 11 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا : آئی ایس پی آر
ایران کی شدید مذمت
تاہم ایران نے امریکہ کی شمولیت کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب ایران کے شہری علاقوں پر حملے کیے جارہے ہوں، بچوں کے تحفظ پر اجلاس بلانا انتہائی شرمناک اور منافقانہ عمل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں 3 روز کیلئے مسافربس سروس معطل، یہ فیصلہ کیوں کیا گیا؟ جانیے
بچوں کے حقوق کی حمایت
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، امریکا کی خاتونِ اوّل نے اپنی تقریر میں دنیا بھر کے بچوں کے حقوق اور ان کی تعلیم کے لیے آواز بلند کی۔ نیویارک میں منعقدہ اجلاس میں میلانیا ٹرمپ نے کہا کہ امریکا دنیا بھر کے بچوں کے محفوظ مستقبل اور تعلیم تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ اپنے خطاب میں میلانیا ٹرمپ نے بچوں کی تعلیم کو ’برداشت اور عالمی امن کے فروغ‘ میں کلیدی عنصر قرار دیا۔
پہلا تاریخی موقع
یہ پہلا موقع تھا کہ کسی بھی عالمی رہنما کی شریکِ حیات نے سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کی۔ امریکا نے رواں ماہ اقوامِ متحدہ کی کونسل کی گردشی صدارت سنبھالی ہے اور اسی حیثیت میں میلانیا ٹرمپ نے اجلاس کی قیادت کی ہے۔








