ایران نے خلیجی ممالک میں حملوں کو تیز کر دیا، امریکی فوجی اجتماع پر بھی کامیاب حملے کا دعویٰ
ایران کی خلیجی ممالک میں بڑھتی ہوئی کارروائیاں
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران نے خلیجی ممالک میں حملوں کو تیز کر دیا ہے۔ قطر، کویت اور متحدہ عرب امارات پر ڈرونز سے حملے کیے گئے ہیں، دوحا میں بھی پانچ دھماکے سنے گئے ہیں جن سے خوف و ہراس پھیل گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، وزیر اعلیٰ کی 3 گھٹنے طویل بریفنگ’’آ پریشن بنیان مرصوص‘‘ کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی، نیک نیتی سے کام کررہے ہیں، اللہ ضرور اجر دے گا: مریم نواز
امریکی فوجیوں پر حملے کا دعویٰ
نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق، ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ دبئی میں امریکی فوجی اجتماع پر حملہ ہوا ہے۔ حملہ اس وقت کیا گیا جب اس میں 160 فوجی موجود تھے، حملے میں 40 فوجی ہلاک جبکہ 70 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے نجکاری ، خریدار کی جانب سے کتنی بولی لگائی گئی ؟ جانیے
کویتی وزارت دفاع کی رپورٹ
کویتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ایرانی جارحیت کے آغاز سے لے کر اب تک ہم نے ایران کے 178 بیلسٹک میزائل اور 384 ڈرونز کو روکا ہے، جبکہ قطر نے بھی 2 حملوں کو ناکام بنانے کا اعلان کیا ہے۔
ماریو نفال کا ردعمل
دوسری جانب ماریو نفال نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی میڈیا نے ابو ظہبی میں حملے کے دوران 160 امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کر دیا ہے۔ اگر یہ سچ ہے تو کل جنگ میں ایک نئے باب کا آغاز ہو گا، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ یہ دعویٰ درست ہے۔
BREAKING: Iran just claimed they killed 160 American soldiers in a strike in Abu Dhabi
If true, tomorrow will be the beginning of a new chapter in this war
Disclaimer: I HIGHLY HIGHLY doubt this claim is true
— Mario Nawfal (@MarioNawfal) March 3, 2026








