جنگ کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر پھنسے بھارتی مسافر وں کو روانہ کر دیا گیا
آٹھ بھارتی مسافروں کی سری لنکا روانگی
کراچی (ویب ڈیسک) مشرق وسطیٰ کی جنگ کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر پھنسے 8 بھارتی مسافر سری لنکا روانہ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: نااہلی ریفرنس؛ وفاقی آئینی عدالت نے الیکشن کمیشن کو سہیل سلطان کیخلاف تاحکم ثانی کارروائی سے روک دیا
پرواز کی تفصیلات
حکام کے مطابق بھارتی مسافر آذربائیجان سے شارجہ کے راستے کویت جارہے تھے لیکن باکو سے شارجہ کی پرواز کو جنگ کے باعث کراچی اتارا گیا تھا۔
نئی دلی پہنچنے کا منصوبہ
بھارتی مسافروں کو سری لنکا کی پرواز سے کولمبو روانہ کردیا گیا ہے جہاں سے وہ بھارتی ایئرلائن کی پرواز سے آج دوپہر نئی دلی پہنچیں گے۔








