آبنائے ہرمز بند، ایران کا گزرنے کی کوشش کرنے والے ہر جہاز کو نشانہ بنانے کا اعلان

ایران کی دھمکی

تہران (ویب ڈیسک) ایران کے پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے ایک سینئر مشیر نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو بند کر دیا گیا ہے اور وہاں سے گزرنے کی کوشش کرنے والے ہر جہاز کو نشانہ بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 16 سالہ نوجوان سے بدفعلی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

ایرانی کمانڈر کی بیان

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی کمانڈر انچیف کے مشیر ابراہیم جباری نے کہا ہے کہ اگر کوئی جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرے گا تو ایرانی بحریہ اور پاسدارانِ انقلاب اسے تباہ کر دیں گے۔ ایران نے یہ سخت مؤقف اسرائیل اور امریکا کی جانب سے حالیہ فضائی حملوں کے بعد اختیار کیا ہے، ایسی صورتِ حال میں تہران نے خبردار کیا ہے کہ خطے سے تیل کی ترسیل روک دی جائے گی اور آئل پائپ لائنز کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکاروں پر صرف کام کی حد تک تنقید ہونی چاہیے: مومنہ اقبال

عالمی منڈی پر اثرات

عرب میڈیا ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق ابراہیم جباری کا مزید کہنا ہے کہ ایران خطے سے ایک قطرہ تیل بھی باہر نہیں جانے دے گا۔ ایران کی اس دھمکی کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 200 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: گاڑی نہ روکنے پر ڈکیتوں نے ایک اور زندگی چھین لی

آبنائے ہرمز کی اہمیت

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز کا دنیا کی اہم ترین سمندری گزر گاہوں میں شمار ہوتا ہے جہاں سے عالمی تیل کی تقریباً 20 فیصد ترسیل کی جاتی ہے۔ ممکنہ بندش کے باعث عالمی توانائی منڈی میں شدید بے چینی پیدا ہو گئی ہے۔ ادھر یورپ میں قدرتی گیس کی قیمتوں میں تقریباً 50 فیصد جبکہ ایشیاء میں 40 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے کیونکہ قطر کی توانائی کمپنی نے ایل این جی تنصیبات پر حملوں کے بعد پیداوار روک دی ہے۔

سعودی عرب کی دفاعی کاروائیاں

سعودی عرب کی رأس تنورا آئل ریفائنری پر بھی ڈرون حملے کی کوشش کی گئی جسے سعودی دفاعی نظام نے ناکام بنا دیا تھا۔ اس ریفائنری کی یومیہ پیداواری صلاحیت 5 لاکھ بیرل سے زائد ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...