قومی ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش، نوجوان کھلاڑیوں کو موقع، سینئرز کو آرام دینے پر غور
پاکستان کرکٹ ٹیم میں تبدیلیاں متوقع
لاہور (آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بنگلہ دیش کے دورہ2026 کے لیے تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے سکواڈ میں اہم تبدیلیاں متوقع ہیں، نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے اور کچھ سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے یا باہر رکھنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کمی
ورلڈ کپ کی تیاری
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ پاکستان ٹیم کے اگلے بڑے ٹورنامنٹ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ پر نظر رکھتے ہوئے کیا جا رہا ہے جس سے مستقبل میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2028 کی تیاری بہتر ہو گی۔ ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ اور سلیکٹرز نئے چہرے چننے کے حق میں ہیں تاکہ مستقبل کے لیے مضبوط پلان بنایا جا سکے۔ بنگلا دیش کے خلاف تین ون ڈے میچز 11، 13 اور 15 مارچ 2026 کو شیر بنگلا نیشنل سٹیڈیم ڈھاکا میں شیڈول ہیں اور پاکستان ٹیم کا سکواڈ 9 مارچ کو بنگلا دیش پہنچے گا، تاہم خطے میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر قومی ٹیم کا یہ دورہ متاثر ہونے کا بھی امکان ہے۔
سکواڈ کی ممکنہ ترکیب
میڈیا رپورٹس کے مطابق بابر اعظم، صائم ایوب اور محمد نواز کو اس سکواڈ سے باہر رکھنے کا امکان ہے کیونکہ سلیکشن کمیٹی سکواڈ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کرنے پر غور کر رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اگرچہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ٹیم میں فوری تبدیلیاں نہیں کی جائیں گی کیونکہ پاکستان کو اس فارمیٹ میں فی الحال کوئی سیریز نہیں کھیلنی، لیکن ون ڈے سیریز سکواڈ کے لیے کئی تجربہ کار کھلاڑیوں کو باہر رکھنے اور کم فارم والے کھلاڑیوں کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔








