پاکستان سوشل کلب عمان کے زیر اہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 کا انعقاد، خواتین کے لیے کوئز کا اہتمام
رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ 2026
دبئی (طاہر منیر طاہر) - پاکستان سوشل کلب عمان کے زیر اہتمام پاکستان سکول مسقط کے تعاون سے رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 کے دلچسپ میچز شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ انڈس XI، مائیکل XI اور میرٹھ بوشر XI نے پہلے راؤنڈ میں کامیابی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس ہائیکورٹ سے ملاقات نہ ہو سکی،شنوائی نہیں ہوئی: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
انڈس XI بمقابلہ رانا قمر لائنز
انڈس XI کا مقابلہ رانا قمر لائنز سے ہوا، انڈس XI نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ رانا قمر لائنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 اوورز میں 108 رنز بنائے، فیصل نے 22 گیندوں پر 50 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اس کے جواب میں انڈس XI نے ہدف 6.1 اوورز میں آسانی سے پورا کر لیا۔
منصور نے میچ وننگ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21 گیندوں پر شاندار 73 رنز بنائے اور مین آف دی میچ قرار دے گئے۔ بولنگ میں شعیب نے 30 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون صحافی نے گھر میں ایسی چیز دیکھ لی کہ فوراً اپنے اصل والدین کو ڈھونڈنے نکل پڑی، لیکن پھر ایسا انکشاف کہ خوشی سے نہال ہوگئی
مائیکل XI بمقابلہ راحت کمپیوٹر
مائیکل XI نے راحت کمپیوٹر کا مقابلہ کرتے ہوئے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مائیکل XI نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز کا مضبوط ٹارگٹ دیا۔ عبید نے 22 گیندوں (5 چھکے، 1 چوکے) پر شاندار 50 رنز بنائے اور 2 اوورز میں 7 رنز کے عوض 1 وکٹ بھی حاصل کی، جبکہ تہذیب نے 16 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیں۔
راحت کمپیوٹر نے سخت مقابلہ کیا، علی رضا (کبیر) نے 4 گیندوں پر 12 رنز بنائے اور 2 اوورز میں 16 رنز کے عوض 4 وکٹوں کا شاندار باؤلنگ اسپیل کیا۔ تاہم مائیکل XI نے کنٹرول برقرار رکھا اور میچ 24 رنز سے جیت لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں فٹ بال کی بحالی کے لیے پی ایف ایف اور صوبائی حکومت کا اشتراک
میرٹھ بوشر XI بمقابلہ MCC المقر
میرٹھ بوشر XI کا مقابلہ MCC المقر سے ہوا، جہاں میرٹھ بوشر XI نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا انتخاب کیا۔ ایم سی سی المقر نے 8 اوورز میں 77 رنز بنائے، شعیب نے 14 گیندوں پر 29 رنز بنائے چار چھکوں کی مدد سے۔ میرٹھ بوشر XI نے پر اعتماد جواب دیتے ہوئے ہدف کا تعاقب کیا اور 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ حسین نے 17 گیندوں پر 33 رنز (4 چھکوں اور ایک چوکے) کے ساتھ اس میچ میں کلیدی کردار ادا کیا اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ محمد علی نے بہترین گیند بازی کا مظاہرہ کیا اور 2 اوورز میں 15 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
خصوصی سرگرمیاں
رمضان ٹورنامنٹ میں حسب روایت خواتین کے لیے کوئز کا اہتمام سوشل کلب کی جانب سے کیا گیا۔ جبکہ بچوں کے لیے کھیلوں کی سرگرمیوں پر انعامات کا اہتمام رانا قمر، عاطف علی اور ان کی ٹیم نے کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر دلیپ کمار تھے۔








