لاہور میں تحریک منہاج القرآن کا 35 سال سے ہونے والا شہر اعتکاف منسوخ
اجتماعی اعتکاف کی منسوخی
لاہور(آئی این پی) تحریک منہاج القرآن کے بانی شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری نے لاہور میں مسلسل 35 سال سے منعقد ہونے والا اجتماعی اعتکاف منسوخ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کا برطانیہ سے فوری پاکستان آنے کا فیصلہ، اہم اجلاس طلب
ملکی و بین الاقوامی حالات کا اثر
ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ ملکی و بین الاقوامی حالات کی وجہ سے اس سال شہر اعتکاف منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک بھر کے کارکن اپنے اپنے شہروں، دیہات میں معتکف ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بنگلہ دیش کے وزیرکھیل آصف محمود سے ملاقات،کرکٹ کے فروغ و ایمپائرز ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے تعاون پر اتفاق
سفر کی مشکلات
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ موجودہ حالات میں بڑی تعداد میں معتکفین کا سفر اور ایک جگہ جمع ہونا آسان نہیں، اللہ تعالی پاکستان کے عوام اور اس کے محافظ اداروں کی حفاظت فرمائے۔
شہر اعتکاف کی اہمیت
تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے شہر اعتکاف میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے ہزاروں افراد معتکف ہوتے ہیں۔








