بینک آف پنجاب نے دس ہزار روپے حاصل کرنے کا طریقہ کار وضع کر دیا
لاہور میں مالی امداد
لاہور (آئی این پی) مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ راشن کارڈ نہ رکھنے والے سوشل سکیورٹی سے رجسٹرڈ محنت کش بھی ماہ رمضان میں دس ہزار روپے حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اگر یورپ نے روس کے ساتھ جنگ شروع کرنے کی غلطی کی تو ایسی شکست ہوگی کہ مذاکرات کیلئے بھی کوئی فریق باقی نہیں بچے گا، پیوٹن کی دھمکی
بینک آف پنجاب کا طریقہ کار
تفصیلات کے مطابق، بینک آف پنجاب نے دس ہزار روپے حاصل کرنے کا طریقہ کار وضع کر دیا ہے۔ بینک کی جانب سے محنت کشوں کو چھ ہندسوں پر مشتمل ایک پن کوڈ بھیجا گیا ہے۔
رقم وصول کرنے کا عمل
محنت کش پن کوڈ اور شناختی کارڈ ہمراہ رکھیں اور اپنے گھر یا صنعتی یونٹ کے قریب ایلفا پے، ایچ بی ایل کنیکٹ یا یو بی ایل اومنی کے ایجنٹ کے پاس جائیں۔
اپنا خفیہ پن کوڈ بتائیں اور بائیو میٹرک تصدیق کے بعد فوری طور پر 10 ہزار روپے وصول کریں۔ 10 ہزار روپے پر کسی بھی قسم کی کٹوتی نہیں ہے لہذا پوری رقم وصول کی جا سکتی ہے۔








