یہ وہ ریسکیو ہے جس کا ایرانی عوام سے وعدہ کیا تھا؟

ایران میں طالبات کا ہولناک قتل عام

لاہور (طیبہ بخاری سے) ایران کے جنوبی شہر مناب میں لڑکیوں کے سکول پر امریکی، اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہونے والی طالبات کی تعداد ایرانی ذرائع کے مطابق 160 سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ حالیہ کشیدگی کے دوران پیش آیا۔ ایران نے اسے امریکہ اور اسرائیل کا ’’مشترکہ دہشت گردانہ حملہ‘‘ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم کے 80 فیصد نکات پر مشاورت مکمل ہوچکی، آج مکمل کرلیا جائے گا، فاروق ایچ نائیک

سکول کی تباہی کا منظر

یہ بھی پڑھیں: امریکی قونصل خانہ پشاور نے عارضی طور پر آپریشن معطل کر دیا

شہید طالبات کی تعداد اور غم

ایرانی حکام اور میڈیا رپورٹس کے مطابق، شہید ہونے والوں میں زیادہ تر کم عمر طالبات شامل تھیں جو سکول میں موجود تھیں۔ ایرانی اعلیٰ عہدیدار نے قبروں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’یہ وہ ریسکیو ہے جس کا ٹرمپ نے ایرانی عوام سے وعدہ کیا تھا‘‘ اور غزہ سے مناب تک بے گناہوں کے قتل کا ذکر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی عدالت نے وائس آف امریکا کے 1000 ملازمین کی بحالی روک دی

اجتماعی نماز جنازہ

نماز جنازہ کی ادائیگی ایران کے شہر مناب میں ان 160 سے زائد شہید طالبات کی اجتماعی نمازِ جنازہ میں ہزاروں سوگواروں نے شرکت کی فضاء آہ و بکا، سسکیوں اور غم سے بھری تھی۔ جنازے کے دوران امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ ایرانی نشریاتی اداروں نے بتایا کہ معصوم بچیوں کو آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپردِ خاک کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خضدار میں دھماکا، بس میں سوار 4 بچے جاں بحق

عالمی رد عمل

یہ سانحہ پورے ایران میں شدید غم و غصے کا باعث بنا ہے، اور عالمی سطح پر بھی اس کی مذمت کی جا رہی ہے۔ شہادتوں کی تعداد مختلف رپورٹس میں 148 سے 180 تک بتائی جا رہی ہے، لیکن ایرانی سرکاری ذرائع 160 سے زائد معصوم بچوں کی شہادت کی تصدیق کر رہے ہیں۔

انسانی ضمیر پر اثر

یہ دلخراش منظر انسانی ضمیر کو جھنجھوڑنے والا ہے، جہاں معصوم بچوں کی زندگیاں جنگ کی بھٹی میں جھلس گئیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...