ملتان سلطانز کی پی ایس ایل میں واپسی ہو گئی

ملتان سلطانز کی واپسی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملتان سلطانز کی نئے مالک کے ساتھ پاکستان سپر لیگ میں واپسی ہوئی ہے، پی ایس ایل فرنچائز سیالکوٹ سٹالینز کا نام تبدیل کر کے ملتان سلطانز رکھ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

پریس کانفرنس کی تفصیلات

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے باقاعدہ اعلان سلمان نصیر، حمزہ مجید اور گوہر شاہ نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی فوجداری عدالت نے افغان طالبان کے سپریم لیڈر اور چیف جسٹس کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

سی ای او کا بیان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سلمان نصیر نے کہا کہ گوہر شاہ نے سیالکوٹ سٹالینز کا نام بدلنے کی درخواست کی، اس کے بعد سیالکوٹ سٹالینز کا نام بدل کر ملتان سلطانز رکھ دیا گیا۔

پی ایس ایل کی تیاریاں

ان کا کہنا تھا کہ گنجائش رکھی گئی تھی کہ 6 ناموں میں سے کوئی ایک نام رکھا جا سکتا ہے۔ سلمان نصیر نے کہا کہ شائقین کو پی ایس ایل کا بے صبری سے انتظار ہے، پاکستان سپر لیگ کا پہلا میچ اور افتتاحی تقریب لاہور میں ہوگی، پی ایس ایل کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مودی سے وابستہ توقعات حقیقت کا روپ نہ دھار سکیں

چیف ایگزیکٹو کا خوشی کا اظہار

ملتان سلطانز کی چیف ایگزیکٹو گوہر شاہ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں جنوبی پنجاب کی نمائندگی واپس آنے پر خوش ہوں، ٹیم لینے کی وجہ میرے ریجن کو سامنے لانا ہے، میرے لئے بہت ضروری تھا کہ پی ایس ایل میں ملتان سلطانز رہے۔

ٹیم کی کارکردگی پر خیالات

ان کا کہنا تھا کہ سوچ رہے تھے کہ پی ایس ایل میں فتح کیلئے سٹالینز کو سلطانز کی ضرورت ہے، ٹیم کی پرفارمنس شائقین کو غمگین نہیں کرتی بلکہ ہمیں بھی برا لگتا ہے، اگر ٹیم کو بہتر چلا سکوں تو اس کا فائدہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھی ہوگا۔

مالک کا بیان

مالک ملتان سلطانز حمزہ مجید نے کہا کہ بڑے کام کا مقصد پورا کرنے کیلئے پارٹنر چاہیے ہوتے ہیں، ہماری پارٹنر شپ گوہر شاہ کے ساتھ ہوئی ہے، گوہر شاہ ایک ذہین شخص ہے، گوہر شاہ کرکٹ سے خاص لگاؤ رکھتے ہیں۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...