خطے کی موجودہ صورتحال پر معروف سکالر جاوید احمد غامدی کا مسلم اُمہ کے نام خصوصی ویڈیو پیغام آ گیا
خطے کی موجودہ صورتحال پر جاوید احمد غامدی کا ویڈیو پیغام
لاہور (طیبہ بخاری سے) خطے کی موجودہ صورتحال پر معروف سکالر جاوید احمد غامدی کا مسلم اُمہ کے نام خصوصی ویڈیو پیغام آ گیا۔
مسلمانوں کے ماضی کا تجزیہ
تفصیلات کے مطابق معروف سکالر جاوید احمد غامدی نے خطے کی موجودہ صورتحال پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ "میرے بارے میں سب لوگ جانتے ہیں کہ میں برسوں سے ایک ہی بات مسلمانوں کو کہہ رہا ہوں اور وہ یہ کہ ان کے ساتھ جو حادثہ پہلی جنگ عظیم کے موقع پر ہو گیا تھا وہ اس کے مضمرات کو سمجھیں۔ عالمی سطح پر اتنی بڑی شکست کے بعد اُن کے سب معاملات فاتحین کے سپرد ہو گئے اور یہ انہی کے فیصلے ہیں جن کے تحت اس وقت دنیا کا نظام چلایا جا رہا ہے۔"
عزم و ہمت کی دعوت
اس میں جو کچھ اللہ تعالیٰ کی عنایت اور کرم سے میسر آ گیا ہے، اس پر اس کا شکر ادا کریں اور اپنی تعمیر کے لیے سرگرم رہیں۔ خاموشی کے ساتھ اپنی تعمیر کریں۔ پھر وقت آ جاتا ہے کہ جس کے بعد اللہ تعالیٰ کے فیصلے آپ کے حق میں صادر ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔
مشکلات کا سامنا اور مستقبل کی امید
چنانچہ میں بارہا توجہ دلاتا رہا ہوں کہ پچھلی دو صدیاں جو شکستوں کی تاریخ سے بھری پڑی ہیں، اس میں اور اضافہ ہو گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ توفیق دے تو ہم اس سے سبق حاصل کریں اور اپنے لائحہ عمل کو بہتر کرنے کی سعی کریں۔
ویڈیو کلیپ








