ہم ملاقات کر کے بانی پی ٹی آئی کو دیکھنا چاہتے ہیں لیکن علاج ترجیح ہے: علیمہ خان
علیمہ خان کا بیان
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہماری ترجیح ملاقات سے زیادہ بانی پی ٹی آئی کا علاج ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان جیل میں سٹاف کو گالیاں نکالتے ہیں، وزیر ریلوے حنیف عباسی کا دعویٰ
ملاقات کی ترجیح
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ملاقات کر کے بانی پی ٹی آئی کو دیکھنا چاہتے ہیں لیکن علاج ترجیح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سفیان مقیم نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا
صحت کی تشویش
’’جنگ‘‘ کے مطابق علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ’’ہم تب سے پریشان ہیں جب سے ان کی آنکھ سے متعلق سنا ہے۔ ہمیں کوئی معلومات فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔‘‘
بشریٰ بی بی کی ملاقات
دوسری جانب بشریٰ بی بی کے اہلِ خانہ کو بشریٰ بی بی سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔








