پی ٹی آئی قیادت کو بات چیت سے قبل بہنوں کی غلامی سے نکلنا ہوگا: طلال چودھری
تحریک انصاف کی قیادت پر تنقید
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت جب تک بہنوں کی غلام رہے گی بات چیت آگے نہیں بڑھے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایمل ولی خان نے خیبر پختون خوا میں حکومت کی تبدیلی کی مخالفت کر دی
بات چیت کی ضرورت
’’جیو نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ بات چیت سے قبل ان کو پہلے بہنوں کی غلامی سے نکلنا ہوگا۔ کتنے بڑے بڑے نام ہیں لیکن بہنیں انہیں توں توں کرکے بات کرتی ہیں۔ محمود خان اچکزئی، علامہ راجہ ناصر عباس کو بانی پی ٹی آئی نے نامزد کیا تھا۔ جب تک بہنوں کی غلامی سے نہیں نکلتے، سیاسی پارٹی نہیں بن سکتی۔
کمیونسیکشن کے امکانات
طلال چودھری نے کہا کہ ہم ہر وقت بات چیت کے لیے تیار ہیں، سپیکر آفس حاضر ہے۔ اگر ان سے بات ہو گی تو صرف پاکستان پر ہو گی۔ ان سے نہ این آر او پر بات ہوگی نہ ہی سیاسی مقدموں پر۔








