پاسداران انقلاب ہوں، مسلمانان عرب ہوں یا پھر ترکی، پاکستان، روس اور چین ہوں، سب کو وقت کے یزید کا ہاتھ روکنے کے لیے آگے بڑھ کر عملی کردار ادا کرنا ہوگا، جاویدلطیف
جاوید لطیف کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیگی رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے آیت اللہ خامنہ ای زندگی بھر وقت کے یزید کے سامنے ڈٹے رہے، وہ اپنے ملک اور قوم کی ڈھال بنے رہے اور جب خون کی ضرورت پڑی تو انہوں نے خون دے دیا لیکن اس ڈھال کو کمزور نہیں ہونے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو ہمیں 7 بھارتی ریاستوں پر قبضہ کر لینا چاہیے، بنگلہ دیش کے اہم ترین عہدیدار کی تجویز
وقت کے یزید کا سامنا
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا آج پاسداران انقلاب ہوں، مسلمانان عرب ہوں یا پھر ترکی، پاکستان، روس اور چین، ان سب کو وقت کے یزید کا ہاتھ روکنے کیلئے آگے بڑھ کر عملاً کردار ادا کرنا ہوگا، ورنہ ظالم اونچا اور انسانیت دب جائے گی جو کہ انسانیت کو کسی صورت گوارا نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میرا وکالت نامہ ادھر ادھر گھوم رہا ہے لیکن دستخط نہیں ہو رہے، بانی کے وکیل کا عدالت میں بیان
پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کا ذکر
جاوید لطیف نے مزید کہا میاں نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر پاکستان پر احسان عظیم کیا، مگر دنیا بھر کے مسلمانوں اور بالخصوص عرب ممالک نے جس خوشی کا اظہار کیا تھا، آج وہ بھرم رکھنے اور اس کے کچھ تقاضے پورے کرنے کا وقت بھی ہے۔ نوازشریف آج بھی اس خطے کے امن کیلئے اپنا کردار ادا کریں جو کہ انہیں کرنا ہوگا، کیونکہ برصغیر اور عرب مسلمان ان سے بڑی توقعات رکھتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ان کا پیغام
آیت اللہ خامنہ ای زندگی بھر وقت کے یزید کے سامنے ڈٹے رہے وہ اپنے ملک اور قوم کی ڈھال بنے رہے اور جب خون کی ضرورت پڑی تو انہوں نے خون دے دیا لیکن اس ڈھال کو کمزور نہیں پڑنے دیا۔آج پاسداران انقلاب ہوں، مسلمانان عرب ہوں یا پھر ترکی، پاکستان، روس اور چین ہوں ان سب کو وقت کے یزید کا…
— Mian Javed Latif (@Mian_JavedLatif) March 3, 2026








