پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب اور افتتاحی میچ کہاں ہوں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔
پاکستان سپر لیگ کا افتتاحی پروگرام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ کے سی ای او سلمان نصیر نے ٹیم سیالکوٹ اسٹالینز کی ملکیت تبدیلی کے موقع پر پریس کانفرنس میں بتایا کہ افتتاحی تقریب 26 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگی۔ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں 3آپریشنز میں شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے 6جوانوں کے بارے میں اہم معلومات سامنے آگئیں
پی ایس ایل کی شیڈول کا اعلان
سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا شیڈول چند دنوں میں جاری کردیا جائے گا۔ ہماری ریکی ٹیم نے پشاور اسٹیڈیم کا دورہ کیا ہے، کچھ چیزیں ٹھیک ہونے والی ہیں، کوشش ہوگی کہ پی ایس ایل کے کچھ میچز پشاور میں ضرور ممکن بنائیں۔ او زی گروپ نے اپنے تمام مالی معاملات جنوری کے دوسرے ہفتے میں کلیئر کردیے تھے، ان کی بینک گارنٹی ہمارے پاس موجود ہے، اگر یہ ڈیفالٹر ہوتے تو اس وقت میرے ساتھ پریس کانفرنس میں موجود نہ ہوتے، اس حوالے سے تمام باتیں بے بنیاد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 1876ء میں دریائے جہلم کا پل مکمل ہوا، یہ پاکستان میں بنائے جانیوالے تمام پلوں کے مقابلے میں طویل تھا، اور دریاؤں پر بھی پل بنائے جانے تھے۔
گوہر شاہ کی شمولیت
ان کا مزید کہنا تھا کہ گوہر شاہ جیسے متحرک اور پرجوش نوجوان کا پی ایس ایل کا حصہ بننا خوش آئند ہے، ان کے جذبے کو سراہتے ہیں۔
بیرون ملک فائنل کا امکان
سلمانی نصیر نے بیرون ملک فائنل رکھنے کے بارے سوال پر بتایا کہ پی ایس ایل کا ایک میچ بیرون ملک اس سال ہوگا یا اگلے سال اس کا فیصلہ چند روز میں ہوجائے گا۔








