وزیر اعظم نے عالمی صورتحال پر پارلیمانی لیڈرز کا اِن کیمرہ اجلاس طلب کرلیا
اجلاس طلبی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی صورتحال پر پارلیمانی لیڈرز کا اِن کیمرہ اجلاس طلب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: میئر کراچی کا سڑکوں، فٹ پاتھوں پر منشیات کے عادی افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
اجلاس کی تفصیلات
’’جنگ‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز کو بھی اجلاس میں مدعو کیا جائے گا۔ پارلیمانی رہنماؤں کے اِن کیمرہ اجلاس کی تیاریاں کی جارہی ہیں، اجلاس کچھ دیر میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا: انسانی حقوق کے علمبردار جیسی لویس جیکسن انتقال کرگئے
رابطے کی صورتحال
وزیر اعظم کی ہدایت پر رانا ثنا اللّٰہ نے اپوزیشن قیادت سے رابطہ کیا۔ رانا ثنا اللّٰہ نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے رابطہ کیا۔
آخری تیاریاں
رانا ثنا اللہ اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں جا کر اِن کیمرہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دیں گے۔ کچھ دیر میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ملاقات ہوگی۔








