لاہور میں پہلے ہی دن کام پر آئی ملازمہ 80 لاکھ مالیت کے زیورات اور گھڑیاں چرا کر فرار
ملازمہ کی چوری کی واردات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نشتر کالونی کے علاقے میں ایک گھریلو ملازمہ 80 لاکھ مالیت کے زیورات اور گھڑیاں چوری کر کے فرار ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: چینی صدر کا شنگھائی تعاون تنظیم ممالک کو اختلافات پس پشت ڈال کر اتفاق رائے پیدا کرنے کا مشورہ
چوری کی تفصیلات
پولیس کے مطابق، ملازمہ اور اس کی بہن پہلے دن کام پر آئی تھیں۔ دونوں نے مل کر 11 تولے زیورات اور 5 قیمتی گھڑیاں چوری کیں اور اس کے بعد فرار ہو گئیں۔ ملازمہ کو گھر کے مالی نے کام پر رکھوایا تھا، جسے بعد میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کاروائی
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واردات 27 فروری کو پیش آئی۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔








