پی ٹی اے کا ویلیو ایڈڈ سروسز کی غیر قانونی ایکٹیویشن سے متعلق عوامی شکایات کا نوٹس
پی ٹی اے کی نئی ایڈوائزری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ویلیو ایڈڈ سروسز کی غیر قانونی اور غیر مجاز ایکٹیویشن سے متعلق عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے باضابطہ ایڈوائزری جاری کر دی۔ صارفین کے حقوق کے تحفظ اور ٹیلی کام شعبے میں شفافیت یقینی بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہر چیز موجود ہے، مہلت کس بات کی مانگ رہے ہیں، سپریم کورٹ پراسیکیوٹر پر برہم
شکایات کا جائزہ
ترجمان کے مطابق بعض صارفین کی جانب سے شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ ان کے موبائل نمبرز پر ویلیو ایڈڈ سروسز ان کی اجازت کے بغیر فعال کی جا رہی ہیں۔ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی صارف کی اجازت کے بغیر کوئی ویلیو ایڈڈ سروس فعال نہیں کی جا سکتی۔ وی اے ایس ایکٹیویشن کے لیے ون ٹائم پاس ورڈ کی تصدیق لازمی قرار دے دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ؛وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی کے خلاف الیکشن کمیشن کا نوٹس معطل، جواب طلب
صارفین کی ہدایت
او ٹی پی شیئر کیے بغیر کوئی سروس فعال نہیں ہوگی، جبکہ غیر مجاز ایکٹیویشن ناقابل قبول ہوگی۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ موبائل صارفین مشکوک لنکس اور غیر ضروری سروسز سے محتاط رہیں۔ غیر متعلقہ چارجز کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ آپریٹر سے رابطہ کیا جائے۔ صارفین شکایت کے اندراج کے لیے پی ٹی اے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم سے رجوع کریں۔ ترجمان پی ٹی اے نے کہا کہ صارفین کے حقوق کے تحفظ اور ٹیلی کام شعبے میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
شکایت کا طریقہ کار
(Cont’d): If the matter is not resolved satisfactorily, you may lodge a complaint with PTA through the Complaint Management System (CMS) available at https://t.co/34yO7fmeGD or via the CMS Mobile App.
PTA remains committed to safeguarding consumer rights and ensuring fair and… pic.twitter.com/FJo7Ufuz42— PTA (@PTAofficialpk) March 3, 2026








