پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، 20 کلو کا تھیلا 2600 سے بڑھ کر 2700 روپے کا ہو گیا۔
پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارالحکومت میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اکشے کمار دوست نہیں، صرف ساتھی اداکار ہیں، پاریش راول کا بیان
نئی قیمتیں
آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق مکس آٹے کا 20 کلو تھیلا 2400 روپے سے بڑھ کر 2500 روپے ہو گیا ہے، جبکہ فائن آٹے کا 20 کلو تھیلا 2600 سے بڑھ کر 2700 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 2026 کی پہلی درخواست دائر: پنجاب میں ادویات کی بلاتعطل فراہمی کی استدعا
طلب میں اضافہ
ہم نیوز کے مطابق ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آٹے کی طلب میں اضافے کے باعث قیمتوں میں اتار چڑھاؤ آ رہا ہے، جس کی وجہ سے مارکیٹ متاثر ہو رہی ہے۔ قیمتوں میں اضافے سے شہریوں کو مزید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔
پشاور اور دیگر شہروں میں صورتحال
واضح رہے رمضان المبارک شروع ہونے سے قبل بھی پشاور، لاہور، کراچی اور دیگر شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔







