وزیراعظم کا پیغام اپوزیشن رہنماؤں تک پہنچا دیا ہے، اجلاس میں شرکت کیلئے کوئی شرط نہیں ہے اور نہ ہم تسلیم کریں گے، رانا ثناءاللہ
اجلاس کی تفصیلات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے اعلان کیا ہے کہ کل 11 بجے وزیراعظم نے قومی سلامتی کا اجلاس بلایا ہے۔ اس اجلاس میں تمام پارلیمانی رہنماؤں کو سکیورٹی اور خطے کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سری لنکن ایئر پورٹ پر خاتون کے سامان میں رکھے 3 کھلونوں سے ایسی چیز برآمد کہ ہنگامہ برپا ہوگیا
اپوزیشن رہنماؤں سے گفتگو
اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ وزیراعظم کا پیغام اپوزیشن رہنماؤں تک پہنچا دیا گیا ہے، اور اجلاس میں شرکت کے لئے کوئی کنڈیشن نہیں ہے اور نہ ہی ہم تسلیم کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے سپہ سالار کے بارے میں ٹوئٹ پر پارٹی میں شدید تحفظات ہیں، علی امین گنڈا پور پیغام ملنے کے باوجود اڈیالہ جیل کا رخ نہیں کر رہے، سلمان غنی
عمران خان کی صحت کا معاملہ
رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ عمران خان کی صحت سے متعلق ہماری طرف سے کوئی کنڈیشن نہیں ہے اور نہ ہی ان کی طرف سے کسی کنڈیشن کو اکاموڈیٹ کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔ یہ ایک قومی معاملہ ہے اور اس پر کوئی سیاست نہیں ہوگی۔
سوشل میڈیا پر بیان
عمران خان کی صحت سے متعلق ہماری طرف سے کوئی کنڈیشن نہیں ہے اور نہ ہی ان کی طرف سے کسی کنڈیشن کو اکاموڈیٹ کرنے کی پوزیشن میں ہیں،یہ نیشنل معاملہ ہے اس پر کوئی سیاست نہیں،رانا ثنا اللہ pic.twitter.com/NX33z7mAdn
— Siddique Jan SMT (@SdqJaanSMT) March 3, 2026








