بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے گلوبل پی کے ایم ایپ متعارف کروا دی گئی

بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے نئی سہولیات

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو کیریکٹر سرٹیفکیٹ کے اجرا، پاسپورٹ کی تجدید اور مختلف دستاویزات کی آن لائن تصدیق کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یہ تاثر درست نہیں کہ آٹھ ججز نے آئین میں 3 دن کی ٹائم لائن کو تبدیل کیا،سلمان اکرم راجہ کے مخصوص نشستوں کے کیس میں دلائل

گلوبل پی کے ایم ایپ کی متعارف

نجی ٹی وی سماء کے مطابق، وفاقی پولیس نے اس مقصد کے لیے “گلوبل پی کے ایم” ایپ متعارف کرائی ہے۔ ڈی جی سیف سٹی اسلام آباد ہارون جوئیہ نے بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو اب وہ تمام سہولیات آن لائن دستیاب ہوں گی جو پاکستان کے خدمت مراکز میں فراہم کی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سنی اتحاد کونسل کا انتخابی نشان کیا اور صاحبزادہ حامد رضا نے آزاد الیکشن کیوں لڑا؟ وکیل فیصل صدیقی نے آئینی بنچ کو بتا دیا

ڈیجیٹل گورننس کی اہم پیش رفت

ہارون جوئیہ کا کہنا ہے کہ پی کے ایم ایپ کی لانچنگ ڈیجیٹل گورننس کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ یہ سہولت 40 سے زائد ممالک میں قائم پاکستانی سفارتخانوں اور قونصل خانوں کے ذریعے بھی دستیاب ہوگی۔ پولیس کیریکٹر سرٹیفکیٹ کی تصدیق ایمپلائر ویریفکیشن ایپ کے ذریعے کی جا سکے گی۔

سہولیات کا حصول گھر بیٹھے

ڈی جی سیف سٹی کے مطابق، بیرون ملک مقیم پاکستانی خدمت مراکز کی تمام سہولیات گھر بیٹھے حاصل کر سکیں گے، جبکہ ملازمین کی ویریفکیشن کا عمل بھی اسی ایپ کے ذریعے مکمل کیا جا سکے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...