اردوان کا پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلیفون پر رابطہ
رجب طیب اردوان کا وزیر اعظم شہباز شریف سے رابطہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: اب برتھ اور ڈیتھ سرٹیفیکیٹ بالکل مفت بنوائیں، پنجاب حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا
دونوں رہنماؤں کا باہمی تعاون پر عزم
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے ترکیہ اور پاکستان کے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ صدر اردوان نے پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا اور ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔
یہ بھی پڑھیں: 8فروری انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کی درخواستیں ،بانی پی ٹی آئی کے وکیل سماعت مقرر ہونے سے لاعلم نکلے
پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ترکیہ کی کوششوں سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جو جنگ بندی قائم ہوئی تھی، اس کی بحالی میں بھی انقرہ اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
خطے میں امن کے لیے ترکیہ کی حمایت
صدر اردوان کے مطابق خطے میں ایران پر حملوں کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے تناظر میں سفارتکاری کی طرف دوبارہ رجوع کرنا انتہائی مفید ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترکیہ اس مقصد کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔








