پمز اور الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم کا عمران خان کی متاثرہ آنکھ کا معائنہ

پمز اور الشفاء ٹرسٹ کی ٹیم کی اڈیالہ جیل میں معائنہ

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اڈیالہ جیل میں پمز اور الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی متاثرہ آنکھ کا معائنہ کیا۔ پمز انتظامیہ کے مطابق عمران خان کی بینائی میں کافی بہتری آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کے لیے بری خبر، ایک ماہ کے لیے بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے

میڈیکل ٹیم کی تشکیل

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پمز اور الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی، میڈیکل ٹیم میں ریٹینا اسپیشلسٹ ڈاکٹر ندیم قریشی بھی شامل تھے۔ پمز کے ماہر امراض چشم ڈاکٹر عارف اور ڈاکٹر اوصل بھی میڈیکل ٹیم میں شامل تھے۔ میڈیکل ٹیم کے ہمراہ جدید طبی آلات سے لیس گاڑی بھی جیل پہنچی۔

یہ بھی پڑھیں: ہری پور؛ رکشے اورمنی ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق متعدد زخمی

پمز انتظامیہ کا اعلامیہ

اس حوالے سے پمز انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آنکھوں کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کیا، بورڈ میں ڈاکٹر ندیم قریشی اور ڈاکٹر محمد عارف خان شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: نمل یونیورسٹی میں سلنڈر دھماکا، ایک استاد اور طالب علم زخمی

بینیائی میں بہتری

اعلامیے کے مطابق انٹرا وٹریئل انجیکشن کی دوسری خوراک کے بعد فالو اپ چیک اپ کیا گیا، دونوں آنکھوں کا تفصیلی معائنہ، فنڈواسکوپی اور او سی ٹی ٹیسٹ کیا گیا، میڈیکل بورڈ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بینائی میں نمایاں بہتری آئی ہے، موجودہ مرحلے پر بانی پی ٹی آئی کی بینائی تسلی بخش قرار دی گئی ہے۔

آئندہ علاج کی ہدایات

اعلامیے کے مطابق عمران خان کے مزید علاج اور دیکھ بھال کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...