عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں
ایران پر حملوں کے اثرات
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: سلطان راہی سے ان کے بیٹے کی آخری ملاقات میں کیا کچھ ہوا؟ حیدر سلطان نے تفصیل بتادی۔
خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
برینٹ خام تیل کی قیمت 83 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: انٹرنیشنل لیڈرز فورم کے زیرِاہتمام طلباء کے لئے تقریب کا انعقاد
سونے کی قیمت میں اضافہ
دوسری جانب ٹریڈنگ کے آغاز پر سونے کی قیمت میں بھی تقریباً 2 فیصد اضافہ ہوا ہے، سونے کی فی اونس قیمت 88 ڈالرز کے اضافے سے 5176 ڈالرز ہو گئی۔
عالمی سٹاک مارکیٹوں کی صورتحال
علاوہ ازیں مختلف ممالک کی سٹاک مارکیٹس میں بھی مندی برقرار ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کورین سٹاک ایکسچینج میں 6 فیصد جبکہ جاپان میں 3 فیصد گراوٹ ہوئی ہے۔








