اسرائیل کو نیوکلیئر ریاست کے طورپر نہیں دیکھنا چاہتا، امریکی سینیٹر کی زبان پھسل گئی
چک شومر کا زبان پھسلنے کا واقعہ
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ڈیموکریٹک سینیٹر چک شومر کی زبان پھسل گئی۔
یہ بھی پڑھیں: حذیفہ رحمان کا سینیٹر ساجد میر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
ایران اسرائیل جنگ پر گفتگو
چک شومر ایران اسرائیل جنگ پر گفتگو کر رہے تھے، جہاں ایک موقع ایسا آیا کہ ان کی زبان پھسل گئی۔
یہ بھی پڑھیں: 2025ء کے پہلے 6 مہینوں میں 950 بچوں کے جنسی استحصال کے واقعات رپورٹ
نیوکلیئر ریاست کے بارے میں بیان
امریکی سینیٹ کے اقلیتی لیڈر نے کہا کہ کوئی بھی اسرائیل کو نیوکلیئر ریاست کے طور پر نہیں دیکھنا چاہتا۔ غلطی کا احساس ہونے پر، چک شومر نے وضاحت کی کہ کوئی بھی نیوکلیئر ایران نہیں دیکھنا چاہتا۔
ٹرمپ کی جنگ کا ذکر
چک شومر نے مزید کہا کہ یہ ٹرمپ کی جنگ ہے، اور انٹیلی جنس کمیٹی کو بریفنگ کے بعد ہماری تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جنگ کے حوالے سے کوئی منصوبہ بندی ہی نہیں ہے۔








