آیت اللہ علی خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر منتخب: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
ایران کا نیا سپریم لیڈر
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا سپریم لیڈر منتخب کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے جلال آباد میں ایمونیشن ڈپو اور ڈرون سٹوریج سائٹ کو تباہ کر دیا گیا
اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
اسرائیلی میڈیا کی جانب سے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا سپریم لیڈر منتخب کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ اس اسرائیلی دعوے کی تصدیق ایران کے سرکاری حکام نے ابھی تک نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں: تبدیلی اور سونامی جیسے نعرے پختون عوام کے ساتھ بھیانک مذاق بن چکے ہیں: عظمیٰ بخاری
مجلس خبرگان رہبری کا عمل
اس سے پہلے اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ اٹھاسی رکنی مجلس خبرگان رہبری نئے سپریم لیڈر کا انتخاب آن لائن کررہی ہے اور یہ معاملہ حتمی مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کرگیا، پاکستانی ساحلوں کو کتنا خطرہ؟
مجلس خبرگان رہبری کی عمارت کا حال
مجلس خبرگان رہبری کی قم میں واقع عمارت کو امریکا اور اسرائیل نے حملے کرکے تباہ کردیا تھا تاہم عمارت پہلے ہی خالی کرالی گئی تھی، اس لیے جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی سابق گرل فرینڈ کو قتل کرکے بیرون ملک فرار ہونے والا ملزم 3 سال بعد ٹک ٹاک نے پکڑوا دیا
تدفین کا مقام اور اجتماع
دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی تدفین تہران میں بڑے تعزیتی اجتماع کے بعد مشہد میں ہوگی۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی تدفین کا تہران میں تعزیتی اجتماع امام خمینی ہال میں ہوگا، جبکہ سپریم لیڈر کی مشہد میں تدفین کے دن کا تعین نہیں کیا گیا۔
انتخاب کا عمل
واضح رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر کے انتخاب کا عمل 'مجلسِ خبرگان' یعنی 'اسمبلی آف ایکسپرٹس' کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔ یہ مجلس 88 جید علمائے دین اور فقہا پر مشتمل ہوتی ہے، جن کا انتخاب ہر 8 سال بعد براہِ راست عوامی ووٹوں کے ذریعے کیا جاتا ہے۔








