جنگ کے آغاز سے ابھی تک 9ہزار امریکی خطے سے نکل چکے ہیں؛ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو
امریکی وزیر خارجہ کا بیان
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کی جانب سے انخلا کی کارروائیاں جاری ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں امریکیوں کو سفارت خانوں سے رابطہ کرنا چاہئے۔ جنگ کے آغاز سے اب تک 9 ہزار امریکی خطے سے نکل چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات، ڈاکو 200 تولہ سونا اور ایک لاکھ امریکی ڈالر لوٹ کر فرار
ڈرون حملہ اور ردعمل
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دبئی میں امریکی قونصل خانے کے پارکنگ ایریا میں ڈرون حملہ ہوا۔ مقاصد کے حصول تک کارروائی جاری رکھیں گے، ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں۔
سکیورٹی کی ترجیحات
مارکو روبیو کا مزید کہنا تھا کہ امریکی سفارتی دفاتر براہ راست حملوں کی زد میں ہیں۔ امریکی فوجیوں اور شہریوں کی سکیورٹی ترجیح ہے، ایران کے بیلسٹک میزائلوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔








