ایران کے نطنز ایٹمی مرکز کو نقصان پہنچا، ایران کے ایٹم بم بنانے کے شواہد نہیں ملیں گے: آئی اے ای اے
نیویارک میں جاری ہونے والی خبر
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی جوہری نگران ادارے نے اسرائیلی حملوں میں ایران کے نطنز ایٹمی مرکز کو نقصان پہنچنے کی تصدیق کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ اسٹالینز نے آسٹریلیا کے مایہ ناز بلے باز اسٹیو اسمتھ کو ڈائریکٹ سائن کر لیا
نطنز جوہری تنصیب کا نقصان
تفصیلات کے مطابق آئی اے ای اے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نطنز جوہری تنصیب کو حالیہ حملوں میں نقصان پہنچا، زیر زمین فیول افزودگی پلانٹ کے داخلی حصوں کو نقصان پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میں نے شاہین شاہ آفریدی کو غصہ دلایا تو وہ پرفارم کر گیا، سسر شاہد آفریدی کا بیان
ایران کے ایٹمی پروگرام پر خدشات
رافیل گروسی نے کہا کہ ایران کے تعاون نہ کرنے تک اس کے پرامن پروگرام کی ضمانت نہیں دے سکتے، ایران کے ایٹم بم بنانے کے شواہد نہیں ملے۔
اسرائیلی فوج کے دعوے
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ایران میں زیر زمین جوہری تنصیب پر حملے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا کہ جوہری تنصیب میں ایٹمی ہتھیار کے اہم جز پر خفیہ کام جاری تھا۔ سائنسدان تہران کے مغرب میں زیر زمین کمپاؤنڈ میں کام کر رہے تھے، ایرانی سائنسدان جون میں جنگ کے بعد خفیہ جگہ منتقل ہوئے۔








