ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل آج نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا میں کھیلا جائے گا
آج کا میچ: جنوبی افریقا بمقابلہ نیوزی لینڈ
کولکتہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل آج کولکتہ میں جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان شام ساڑھے چھ بجے کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بہاولنگر میں ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر پولیس نے دُلہا اور اس کے دوست کو حوالات میں بند کردیا
جنوبی افریقہ کی شاندار کارکردگی
ایونٹ میں جنوبی افریقا کی ٹیم سیمی فائنل میں ناقابل شکست ٹیم کے طور پر داخل ہوئی ہے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں جنوبی افریقہ نے اپنے تمام 4 میچز میں فتح حاصل کی، جس میں انہوں نے نیوزی لینڈ، افغانستان، متحدہ عرب امارات اور کینیڈا کو شکست دی۔
یہ بھی پڑھیں: ترک صدر کی بھارتی حملے میں شہادتوں پر تعزیت، پہلگام واقعے پر پاکستانی موقف کی تائید
سپر ایٹ میں کامیابیاں
سُپر ایٹ مرحلے میں جنوبی افریقا نے بھارت، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کو شکست سے دوچار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی عدالت نے صحافی ارشد شریف قتل کیس کی سماعت کا شیڈول جاری کر دیا
جنوبی افریقہ کی کمزوری
ان تمام کامیابیوں کے باوجود جنوبی افریقا کی ٹیم میں ایک خامی یہ ہے کہ وہ ناک آؤٹ راؤنڈ میں اپنا ردھم کھو دیتی ہے اور فیورٹ ہونے کے باوجود ایونٹ سے آؤٹ ہوجاتی ہے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم کی صورتحال
دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے مرحلے میں 3 میچز جیتے جبکہ سُپر ایٹ مرحلے میں ایک ہار، ایک جیت اور ایک بارش کے باعث غیرفیصلہ کن رہا۔ کیوی ٹیم کی خاص بات آل راؤنڈرز کی بھرمار ہے، جن میں ڈیرل مچل، گلین فلپس، مچل سینٹنر، میک کونچی اور چیپمین شامل ہیں۔








