پاکستان کا بگرام ایئربیس پر بڑا حملہ، ایئرکرافٹ ہینگر اور ویئر ہاؤس تباہ

پاکستان کا جواب: افغان طالبان کے خلاف کارروائیاں جاری

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی جانب سے افغان طالبان رجیم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روس اور چین کے تعلقات بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں ، پیوٹن کا بیان

بگرام ایئربیس پر کامیاب حملہ

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، پاکستان نے افغانستان کے اہم ترین بگرام ایئربیس کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ پاک فضائیہ کی کارروائی میں بگرام ایئربیس پر ایک ایئرکرافٹ ہینگر اور دو ویئر ہاؤس تباہ ہوگئے۔ معروف امریکی جریدے نیویارک ٹائمز نے بھی اس کی تصدیق کردی، اور سیٹلائٹ تصاویر بھی جاری کردی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: بدعنوانی کے خاتمے کیلیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی

جوابی کارروائیوں کی تفصیلات

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی جارحیت کے جواب میں پاک افواج کے مؤثر اور تباہ کن جوابی حملے جاری ہیں۔ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔ گزشتہ روز بھی پاک فضائیہ کی کارروائی میں جلال آباد میں ایمونیشن ڈپو اور ڈرونز اسٹوریج تباہ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: قارئین کو عید مبارک، پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، جانور قربان کرنے کا سلسلہ جاری

آپریشن غضب للحق کی کامیابی

واضح رہے کہ پاکستانی افواج کا آپریشن غضب للحق کامیابی سے جاری ہے، اب تک افغان طالبان رجیم کے 400 سے زائد کارندے ہلاک ہو چکے ہیں۔ افغانستان کے اندر 51 مقامات کو فضائی کارروائی میں مؤثر طور پر نشانہ بنایا گیا ہے۔ طالبان رجیم 630 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

خسارے کی مکمل رپورٹ

پاک فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی 188 چیک پوسٹیں تباہ ہوئیں، جبکہ 31 چیک پوسٹوں پر قبضہ کر لیا گیا۔ افغان طالبان کے 188 ٹینک، بکتربند گاڑیاں اور توپ خانہ بھی تباہ کر دیا گیا۔ وزیراطلاعات نے بتایا کہ پاکستان نے افغانستان کے اندر 51 مقامات کو فضائی کارروائی میں مؤثر طور پر نشانہ بنایا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...