لگتا ہے دو چار ڈپٹی کمشنرز کو ہتھکڑیاں لگوانا پڑیں گی، لاہور ہائیکورٹ کے ڈی سی گجرات کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر ریمارکس
لاہور ہائیکورٹ کا ریمارکس
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) عدالتی حکم کے باوجود قبضہ واپس نہ دلوانے پر ڈی سی گجرات کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایسے کیسوں کی سماعت کیلئے سپیشل بنچ بنانا پڑے گا۔ ایسے لوگوں کو گرفتار کریں گے تو حالات شاید ٹھیک ہو جائیں۔ لگتا ہے دو چار ڈپٹی کمشنرز کو ہتھکڑیاں لگوانا پڑیں گی۔
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس سلطان تنویر احمد نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ڈی سی کی جانب سے وکلا کے پیش ہونے پر اظہار نارضی کی۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔








