مشرق وسطیٰ میں جنگ، پاکستان سے آج بھی 166پروازیں منسوخ ہو گئیں

فضائی حدود کی معطلی

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) مشرق وسطیٰ کے 8 ممالک کی فضائی حدود 5ویں روز بھی معطل رہیں۔ مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث پاکستان سے آج بھی 166 پروازیں منسوخ ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت 10 مئی کی شکست فاش کو قیامت تک یاد رکھے گا: وزیر اعظم کا مری روڈ انٹر چینج جناح سکوائر کے افتتاح پر خطاب

پروازوں کی منسوخی

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، اسلام آباد سے ریاض کی نجی ایئرلائن کی پرواز کو کراچی اتار لیا گیا۔ کراچی سے دبئی، شارجہ، بحرین، دوحہ اور ابوظہبی کی 37 پروازیں منسوخ ہو گئیں۔ اسی طرح، لاہور سے کویت، دبئی، دوحہ، ابوظہبی اور بحرین کی 32 پروازیں، اسلام آباد سے بغداد، بحرین، کویت، العین، ابوظہبی، دوحہ اور شارجہ کی 37 پروازیں منسوخ ہو گئیں۔

دیگر شہروں کی صورتحال

پشاور سے دوحہ، شارجہ، ابوظہبی، راس الخیمہ کی 18 پروازیں، فیصل آباد سے دوحہ، دبئی، بحرین، شارجہ اور ابوظہبی کی 16 پروازیں، ملتان سے دوحہ، شارجہ، دبئی اور ابوظہبی کی 18 پروازیں، کوئٹہ سے شارجہ کے لیے غیر ملکی ایئر لائن کی آج دونوں پروازیں منسوخ ہو گئیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...