یو اے ای میں سیکیورٹی صورتحال کے باعث پاکستانی سفارتخانے کی سروسز معطل
پاکستانی سفارتخانے کا اعلان
ابوظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ عرب امارات میں قائم پاکستانی سفارتخانے نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے پیشِ نظر اپنے تمام بالمشافہ قونصلر سروسز ’تاحکمِ ثانی‘ معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سمہ سٹہ، چھوٹا، غیر معروف اور تھکا ماندہ ریلوے جنکشن ہے، اب تو شاید اسے کوئی جانتا بھی نہ ہو، تقسیمِ ہند سے قبل اس پر خوب رونق ہوتی تھی۔
احتیاطی تدابیر
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سفارتخانے کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا گیا ہے تاکہ کمیونٹی کے افراد اور سفارتی عملے کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔
— Pakistan Embassy UAE (@PakinUAE_) March 4, 2026
یہ بھی پڑھیں: مسلم دنیا کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ کس طرف ہیں، ایران کے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کا مسلم ممالک کے لیے پیغام
ایڈوائزری کی تفصیلات
بیان میں یو اے ای منسٹری کی ایڈوائزری کا حوالہ بھی دیا گیا، جس میں نجی شعبے کو ریموٹ ورک اپنانے اور کھلے مقامات پر غیر ضروری موجودگی سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: استثنیٰ پہ اعتراض ہے، ہم تو صرف آرمی چیف کو استثنیٰ دینے جا رہے ہیں، خواجہ آصف
ہنگامی رابطے کی معلومات
سفارتخانے نے ہنگامی صورتحال میں رابطے کے لیے درج ذیل نمبرز جاری کیے ہیں:
لینڈ لائن: +971 2 4447800
موبائل: +971 50 121 0260
واٹس ایپ: +971 50 124 8934
یہ بھی پڑھیں: فہد مصطفی نے ندا یاسر کے شو میں شرکت نہ کرنے کی دلچسپ وجہ بتا دی
سروسز کی بحالی کی معلومات
سفارتخانے نے کہا ہے کہ سروسز کی بحالی سے متعلق معلومات بروقت سرکاری ذرائع سے فراہم کی جائیں گی۔ پاکستانی شہریوں کو مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کرنے اور مستند اعلانات سے باخبر رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
خطے میں بڑھتی کشیدگی
یاد رہے کہ حالیہ دنوں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث خلیجی ممالک میں سکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں۔








