وزیراعظم ہاؤس میں سیاسی جماعتوں اور اراکین پارلیمنٹ کیلئے ان کیمرا بریفنگ شروع
ان کیمرا بریفنگ کا آغاز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم ہاؤس میں سیاسی جماعتوں اور اراکین پارلیمنٹ کیلئے ان کیمرا بریفنگ شروع ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور چین نے مل کر چاول کا نیا ہائبرڈ بیج تیار کرلیا
اپوزیشن جماعتوں کی عدم شرکت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعت تحریک انصاف کا کوئی رکن بریفنگ میں شریک نہیں ہوا، تاہم پیپلز پارٹی، جے یو آئی (ف)، متحدہ قومی موومنٹ اور بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین بریفنگ میں شریک ہیں۔
بریفنگ کی تفصیلات
ذرائع کا کہا ہے کہ پارلیمانی رہنماؤں اور سیاسی قیادت کو دفتر خارجہ کے حکام، خارجہ صورتحال پر مفصل بریفنگ دیں گے، جبکہ سکیورٹی حکام ایران اسرائیل تنازع اور پاک افغان سرحد پر سکیورٹی صورتحال پر بھی بریفنگ دیں گے۔








