سونا 10ہزار روپے فی تولہ سستا
سونے کی قیمت میں کمی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی منڈی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں بغیر رجسٹریشن ٹیکسی اور بائیک چلانے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
پاکستان میں سونے کی نئی قیمتیں
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونا 10ہزار روپے فی تولہ سستا ہو گیا ہے۔
24 قیراط فی تولہ سونا 5 لاکھ 39 ہزار 962 روپے کا ہو گیا جبکہ 10گرام سونا 8573 روپے سستا ہونے پر قیمت 4 لاکھ 62 ہزار 930 روپے ہو گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ کی صورتحال
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 100 ڈالر سستا ہو کر 5172 ڈالر کا ہو گیا۔








