طیارہ خریدنے کے بعد پنجاب حکومت کے اخراجات میں اضافہ ہونے لگا
پنجاب حکومت کے نئے طیارے سے اخراجات میں اضافہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) طیارہ خریدنے کے بعد پنجاب حکومت کے اخراجات میں اضافہ ہونے لگا۔
یہ بھی پڑھیں: اتحاد ٹاؤن لاہور کی سب سے پرائم لوکیشن بن گیا، 5 مرلہ پلاٹ صرف 48 لاکھ میں، 3 سال کی آسان اقساط، 10 مرلہ اور ایک کنال کی قیمت؟
سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری
نجی ٹیوی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کے آپریشن اور اخراجات کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ منظور کر لی گئی۔ پنجاب حکومت نے وی آئی پی فلائٹ کیلئے 86 کروڑ 15 لاکھ روپے کے اضافی فنڈز کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا رکن پنجاب اسمبلی عرفان شفیع کھوکھر کے انتقال پر اظہار افسوس
پائلٹس کی ٹریننگ اور اخراجات
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پائلٹس کو ہر چار سے چھ ماہ بعد امریکا میں ریفریشر کورس کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ وی آئی پی فلائٹ کے پائلٹس کے ٹریننگ سفروں پر 6 کروڑ 51 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔ پائلٹس کے ریفریشر کورسز کیلئے 14 کروڑ 33 لاکھ روپے اضافی درکار ہیں، جبکہ آپریشنل سبسکرپشن اور پروگرامز کیلئے 49 کروڑ 78 لاکھ روپے مزید درکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی فاتح انڈر 19 ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال، پھولوں کی پتیاں نچھاور
ایندھن اور انشورنس کے اضافی اخراجات
ذرائع کے مطابق وی آئی پی طیارے کے ایندھن کیلئے تقریباً 5 کروڑ روپے اضافی درکار ہیں۔ طیارے کے باعث انشورنس اخراجات بھی کئی گنا بڑھنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، وی آئی پی طیارے کی انشورنس کیلئے 6 کروڑ 40 لاکھ روپے اضافی مانگ لئے گئے ہیں۔
تکنیکی عملے اور دیگر اخراجات
تکنیکی عملے اور کنسلٹنٹس کیلئے 50 لاکھ روپے اضافی مختص کئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وی آئی پی طیارے کے پرزے امریکا سے درآمد، ڈیوٹی اور ٹیکس بھی ادا کیا گیا۔








