پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ قلت کا خدشہ، پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کا وزیراعظم کو ہنگامی خط
کراچی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جس پر آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیراعظم کو ہنگامی خط لکھ دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کے عوام بدامنی، بے روزگاری، مہنگائی، صحت و تعلیم کے بحران اور تباہ حال انفراسٹرکچر سے تنگ آ چکے ہیں، مگر وزیراعلیٰ کو نہ عوام کی فکر ہے نہ صوبے کی ترقی کی،طارق فضل چودھری
خط میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا موقف
نجی ٹی وی چینل ''دنیا نیوز'' کے مطابق خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے کوٹہ سسٹم نافذ کیا گیا ہے جس کے باعث پیٹرول پمپس کو مطلوبہ مقدار میں تیل فراہم نہیں کیا جا رہا۔
یہ بھی پڑھیں: سارک کو مزید فعال بنانا ہوگا: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ڈھاکہ میں عشائیہ سے خطاب، کاروباری شخصیات اور صحافیوں سے گفتگو
پیٹرول پمپ اونرز کے مسائل
پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے خط میں کہا ہے کہ آرڈرز دینے کے باوجود آئل سپلائی تاخیر کا شکار ہے اور ٹینکرز گھنٹوں انتظار پر مجبور ہیں۔ اس صورتحال کے باعث مصنوعی قلت پیدا ہونے سے عوام میں خوف و ہراس پھیلنے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مغربی ایشیاء کی صورتحال پر چین کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو
حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ
ایسوسی ایشن نے حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئل کمپنیوں کو کسی بھی قسم کی پابندیاں عائد کرنے سے قبل مشاورت کا پابند بنایا جائے۔
فوری بہتر فراہمی کی اپیل
پیٹرول پمپ مالکان نے پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی فوری طور پر بہتر بنانے کی اپیل بھی کی ہے تاکہ ممکنہ قلت اور عوامی پریشانی سے بچا جا سکے۔








